حیدرآباد۔ 12ستمبر (اعتماد نیوز) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا
کہ کشمیر میں سیلابی صورت حال پر راحت رسانی کے کاموں کے لئے مرکزی حکومت
کی جانب سے ایک ہزار کروڑ روپئے منظور کر دئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج
کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیوں کے بعد تا حال 1.30 لاکھ افراد کو محفوظ
مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ جموں اور کشمیر کو
مرکزی حکومت کی جانب سے ہر اعتبار سے تعاون جاری رہیگا۔